7 مئی 2015 - 08:17
منصور ہادی سے وابستہ مسلح افراد کا کمانڈر ہلاک

یمن کی فوج نے عبد ربه منصور ہادی سے وابستہ مسلح افراد کے نام نہاد کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ یمن کے مفرور اور مستعفی صدر عبد ربه منصور ہادی سے وابستہ مسلح افراد کا نام نہاد کمانڈر میجر جنرل علی ناصر ہادی عدن میں التواہی کے علاقے میں یمن کی فوج کے حملوں میں مارا گیا ہے- واضح رہے کہ عبد ربه منصور ہادی نے یمن سے فرار ہونے کے بعد یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت کے آغاز میں ہی علی ناصر ہادی کو عدن، لحج اور ابین صوبوں پر مشتمل فوجی علاقے کا کمانڈر مقرر کر دیا تھا- دوسری جانب سعودی عرب کے مقامی حکام نے سرحدی علاقے نجران پر مارٹر گولے کے حملے میں سعودی عرب کے پانچ فوجیوں کے ہلاک اور گیارہ کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہری دفاع کے مرکز نے بدھ کے دن کہا کہ یمن کی سرحد کے قریب واقع نجران کے علاقے پر مارٹر گولوں کے حملے مں سعودی عرب کے پانچ فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے ہیں- اس سے قبل سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار الوطن نے رپورٹ دی تھی کہ بدھ کے دن یمنی قبائل اور سعودی عرب کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نجران کے علاقے میں پانچ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے- واضح رہے کہ یمن کے قبائل نے منگل کے دن بھی سرحدی علاقے نجران پر متعدد مارٹر گولے داغے تھے- کہا جاتا ہے کہ اس حملے میں سعودی عرب کے بارہ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲